کشتواڑ //گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کشتواڑ کے طلباء نے بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کی طرف سے جاری ہوئے نوٹیفکیشن کے رد عمل میں شدید احتجاج کیا اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔ طلباء کاکہناتھاکہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ الیکٹرکل انجینئرنگ سٹریم کے چوتھے سمسٹر کے 51میںسے 46طلباء کے نتائج شفافیت پر مبنی نہیں ہیں اس لئے یہ تمام طلباء بیس مارچ سے قبل بورڈ کے دفتر بکرم چوک جموں سے رجوع کریں جس کے بعد اصل نتائج کا اعلان ہوگا۔اس موقعہ پر این ایس یو آئی کے ضلع صدر کشتواڑ پرکاش سنگھ ڈڈوال نے کہاکہ انہوںنے یہ مسئلہ فون پر بورڈ کے سیکریٹری انجینئر محمود احمد خان کے ساتھ اٹھایا اور انہیں بتایاکہ طلباء پر نقل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ڈڈوال کاکہناتھاکہ بورڈ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ طلباء نے نقل کرکے پرچہ دیایا پھر نہیں ۔انہوںنے سوالیہ انداز میں کہاکہ اگر طلباء نقل کرتے رہے تو پھر عملہ کیا کررہاتھا۔ انہوںنے کہاکہ بورڈ سیکریٹری کی طرف سے تضحیک آمیز جواب دیاگیا اور وہ کہنے لگے کہ طلباء کا قصور ہے اور ان کو سزا دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ اگر طلباء مجرم ہیں تو پھر امتحان لینے والی ٹیم کیا ہے اور کیوں اس کے خلاف سب سے پہلے کارروائی نہیں کی جاتی ۔انہوںنے مزید کہاکہ بورڈ کے پاس اس بات کے کیا شواہد ہیںکہ طلباء نے امتحان میں نقل کی ہے جس کی بناپر انہیں سزا دی جارہی ہے ۔انہوںنے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اس طرح سے حراساں کئے جانے کے خلاف مزاحمت کریں اور اپنے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس نوٹیفکیشن کو واپس لیاجائے نہیںتو بیس مارچ کے بعد حالات مختلف ہونگے ۔