سرینگر//سرینگر کی سڑکوں کی حالات زار کو ناگفتہ بہہ قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا کہ یہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں اور لوگوں کو عبور و مرور میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سابق وموجود ممبران اسمبلی مبارک گل،شمیمہ فردوس،عرفان احمد شاہ،ناصر اسلم وانی،پیر آفاق احمد،غلام قادر پردیسی اور محمد یاسین شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں کی حالت دن بہ دن بد سے بدتر ہو رہی ہے اور حکومت دانستہ طور پر شہری ترقی کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے فوری طور پر سرینگر کی سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے عبور و مرور اور سڑکوں کو قابل آمدرفت بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔