سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل شہر سرینگر کا تفصیلی دورہ کرکے ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،چیف انجینئر تعمیرات عامہ،آئی جی پی ٹریفک،ایس پی ٹریفک،پولیس اور مال محکموں کے آفیسران کے علاوہ ،ارا،اریگیشن وفلڈ کنٹرول ،ایس ایم سی نیز پی ڈی ڈی کے آفیسران بھی صوبائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی کے آفیسران پر بٹہ مالو۔ٹنگہ پورہ سڑک پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت دی تاکہ ٹریفک کی بلا خلل آمدورفت یقینی بن سکے۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو اس سڑک پر فوری طو رپر میکڈم بچھانے کی ہدایت دی۔بصیر احمد خان نے رام باغ ٹنگہ پورہ اور بائی پاس دورے کے دوران یہاں سے سی آر پی کیمپ کو فوری منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے۔انہوںنے پی ڈی ڈی آفیسران پر سڑک پر کھڑ ے خالی بجلی کے کھمبوں کو بھی ہٹانے پر زوردیا۔صوبائی کمشنر نے نئے بیلی پُل کی جگہ کا حتمی انتخاب بھی کیا جو کہ برزلہ آلوچی باغ کو جوڑتا ہے۔بعد میں بصیر احمد خان نے رام باغ جہانگیر چوک فلائی اوور کی تعمیرکے کام کام کا معائنہ کیا جس پر 262کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے۔انہوںنے متعلقہ ایجنسی پر پروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل پر زوردیا۔