بارہمولہ//شیری بارہمولہ میںسڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شیری مین بازارسے ملپورہ تک سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈبن گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ آڈورہ گلستان سڑک کا ھال بھی کچھ ایسا ہی ہے بلکہ اس قدر خستہ ہے کہ اس پر اب گاڑیاں چلانا دشوار بن رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑکوں کی جو حالت ہے اس کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ شائد کبھی اس سڑک کی مرمت نہیںکی گئی ہے ۔اسی طرح سے زم زم پورہ سے گوری ون تک کی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گوری وان اور پالہ دجی کے دیہات کے لوگوں کوبھی جگہ جگہ گہرے کھڈ بن گئے ہیں ۔بیوپار منڈل شیری کے صدر بشیر احمدلو ن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس صورتحال کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔