سرینگر// عوام اور پولیس کے بیچ بہتر تعلقات قائم و دائم رکھنے کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کولگام اور اننت ناگ بجبہاڑہ میں پولیس پبلک دربار کا انعقادہواجس میں پولیس افسروں اور ذی عزت شہریوں کے علاوہ دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ پبلک دربار کا انعقاد ٹائون ہال قاضی گنڈ میں ایس ایس پی کولگام دھر پاٹل کی صدرات میں ہواجبکہ ایس ڈی پی اوقاضی گنڈ عبدالخالد ، ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز احمد راتھر ، ڈی ایس پی نواز احمد ، ایس ایچ ا و قاضی گنڈ نذیر احمد، ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی گنڈ ، جموں و کشمیر بینک برانچ منجیر ، تحصیلدار قاضی گنڈ ،زونل ایجو کیشن آفیسر قاضی گنڈ ، پی ایچ ای محکمے کے اہلکاروں کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ لوگوں نے پولیس کی یقین دہانی کرائی کہ منشیات کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے پولیس اُن کی ہر طرح مدد کیلئے تیارہے ۔اس دوران ایس ایس پی اننت ناگ زبیر احمد خان نے بجبہاڑہ اننت ناگ میں پولیس پبلک میٹنگ کاانعقاد کیا جس میں بجبہارہ علاقے کے ذی عزت شہریوں ، ٹریڈرس اور ٹرانسپوٹروں کے علاوہ دیگر سیول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس پبلک میٹنگ میںبجبہاڑہ علاقے کے لوگوں نے منشیات کی روک تھام ، ٹریفک کی نقل و حرکت میں سرعت کے علاوہ دیگر مسائل اجاگر کئے۔ ایس ایس پی نے لوگوں کو یقین دیا کہ ان کے مطالبات کو جلدی سے حل کیا جائے گا۔اس میٹنگ میں ایس پی اوپریشنز اننت ناگ مبشر بخاری ، ایس ڈی پی او بجبہارہ تنویر احمد ، ایس ایچ او بجبہاڑہ ارشد خان کے علاوہ پولیس کے دیگر افسران و اہلکار بھی شامل تھے۔