سرینگر//وادی میں مختلف سڑک حادثات میں دو افراد زخمی ہوئے۔ سڑک حادثے میں بلوارڈ روڑ سرینگر کے نزدیک ایک نامعلوم اسکوٹی سوار نے ایک راہگیر اکبر الدین ولد محمد ولی ساکن ہالٹینگ اوڑی کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج و معالجہ کیلئے صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا۔سڑک کے ایک اورحادثے میں آکورہ مٹن اننت ناگ کے نزدیک ایک منی بس زیرنمبر JK 03-8891 جس کو ڈرائیور محمد شفیع لون ولد غلام احمد لون ساکن سلیگام چلارہاتھا نے ایک کنڈکٹر ریاض احمد رینہ ولد عبدالغنی رینہ ساکن سلیگام کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔