جموں// غلام رسول میر کو سول سیکرٹریٹ نان گزٹیڈ ایمپلائیز یونین کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے عبدالرؤف کو335 ووٹوں سے شکست دی۔ انہیں670 ووٹ ملے۔سریش بیدی کو نائب چیئرمین، تھانا جی بٹ کو جنرل سیکرٹری، مختار نبی وانی کو سیکرٹری جبکہ پرویز احمد کو پبلسٹی سیکرٹری اور کُلبیرسنگھ کو ٹریجرر کے طور منتخب کیا گیا۔اس موقعہ پر غلام رسول میر نے ملازمین کو یقین دلایا کہ اُن کی ٹیم ملازمین کی بہبود کے لئے پوری لگن اور تندہی سے کام کرے گی۔ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین عبدالقیوم وانی نے غلام رسول میر کو صدر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔