Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

کرناہ کادرد جانئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 18, 2017 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
بھلا اس بیٹے کی کیفیت کو کوئی کیا بیان کرے جو ایک ہفتے سے اپنی ماں کی لاش کو کندھے پر لئے اُسے اپنے آبائی علاقہ پہنچانے کے جتن کر رہا ہو… یا اس کنبے کے لواحقین کاحال کن لفظوں میں بیان ہو،جن کو آٹھ دن بعد کسی انجان کا پیغام یہ بتاجاتا ہے کہ کنبہ کے آٹھ افراد کی لاشیں پچھلے ایک ہفتے سے خونی نالے میں پڑی ہیں … یا پھر بیرون ریاست کے حوالدار سکھ دیو کے لواحقین کو کوئی یہ کیسے بتائے کہ ان کا لخت جگر تین سو فٹ گہری کھائی میں گر کر دم توڑ گیا ؟ یہ خبریں سننے میں جتنی دردناک محسوس ہوتی ہیں، حقیقی معنوں میں ان کو جھیلنا اس سے کئی گنا دردناک ہے ۔ ایسے واقعات کے بارے میں سن کر دل خون کے آنسوں نا روئے تو کیا کرے  ؎
جب لوگ یہ کہتے ہیںخدا دیکھ رہا ہے
میں سوچنے لگتا ہوں کیا دیکھ رہا ہے 
وادی ٔکرناہ کے عوام پچھلی کہیں دہایئوں سے ایسے نہ جانے کتنے دردناک حادثوں کوجھیلتے اورسہتے آئے ہیں، حد تو یہ کہ اس اکیسویں صدی میں بھی ان کی چیخ و پکار ان کانوں تک نہیں پہنچتی جو 1996 سے اس مظلوم عوام کوجھوٹے خواب دکھا کر اپنا  اُ لوسیدھا کر تے آئے ہیں۔میری اس تحریر کا مقصد کسی سیاسی جماعت، کسی انجمن یا کسی فرد کو نشانہ ٔ ملامت یا ہدف ِ تنقید بنانا نہیں ہے اورنہ ہی ان پر کوئی الزام لگانا ، میں تو بس اس فکر میں ہوں کہ کیا ان کی جواب دہی نہ ہو گی؟کیا وہ سمجھتے ہیں ان کو ہمیشہ اسی دنیا میں رہنا ہے؟کیا وہ اپنے فرائض کے جوا بدہ نہیں ہوں گےاور اگر ہوں گے تو وہ کس منہ سے اُن لوگوں کی آہوں کا سامنا کریں گے۔ یہ سوال اکثر مجھے پریشان کرتا رہتا ہے کہ کیا یہ آہیں ان کو چین سے سونے دیتی ہیں ؟ یا پھر یہ آہیں ان کے گوش گذار ہوتیں ہی نہیں… اگریہ مان لیا جائے کہ حقیقت میں وہ ان سے بے خبر ہیں توسوال یہ ہے کہ بھلا ایسے کون سے عناصرہیں جو ان فریادوں کو اقتدار اعلیٰ کے کانوں اورنگاہوں سے اُوجھل کئے ہوئے ہیں۔کوئی تو وجہ ضرور ہوگی کہ سینکڑوں دلدوز حادثات اور ہزارہا افراد کے جان بحق ہو جانے کے بعد بھی اربابِ اقتدار بے حس بنے ہوئے ہیں …  متاثرین فریاد بھی کریں تو کس سے ؟
عرصہ ٔدراز سے ہی نستہ چھن گلی پر ٹنل کی تعمیر کا معاملہ ووٹ بٹورنے کا طاقتور ذریعہ رہا ہے اور مظلوم عوام بیوقوف بنتے چلے آئے ہیں ۔کیا بھولے بھالے عوام کا قصوریہ ہے کہ ان کا مسکن وہ سرحدی علاقہ ہے جو تقسیم ہند سے پہلے ایک بڑی تجارتی منڈی ہو ا کرتا تھا یایہ کہ اس کی زرخیز مٹی عرصہ دراز سے اتنے وسائل کم ہونے کے باوجود نت نئی با اثر شخصیات کوجنم دے رہی ہے یا پھر یہ کہ اس نے ہمیشہ امن شانتی میں قابل ستائش کردار نبھایا……آپ کسی سے بھی پوچھئے شانتی نگر کہاں ہے تو برجستہ یہ جواب ملے گا…ـ’’ کرناہ‘‘ وادی کرناہ کی عوام دوستی کے سبب ہی اسے شانتی نگر کہا جاتا ہے مگر افسوس اس دوستی کے آڑ میں وہ بھی اس نستہ چھن گلی کا شکار ہو تے چلے آئے ہیں۔ اسے ستم ظریفی ہی کہئے جو اس مظلوم عوام کی فریاد اقتدار اعلیٰ کیلئے کبھی ضروری نہیں بنی۔2010 ء میں جب مقامی مظلوم عوام کے ساتھ یہ مذاق کیا گیاکہ نستہ چھن گلی پر ٹنل کی تعمیر ہو گی تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نا تھا۔ میں وہ خوشی جیا ہوں، اس لئے مجھ سے بہتر کوئی اور اس کا اظہار نہیںکر سکتا ۔ اگر کسی کو خوشی دے کر چھین لی جائے تو ظاہر ہے کڑواہٹ آپ کے حصہ میں آئے گی مگر مظلوم عوام نے صبر کا دامن تب بھی نہیں چھوڑا۔2011میں جب اس عوام کو ایک بار پھر سروے کے نام پر مداری کے بندر کی طرح نچایا گیا تب بھی انہیں لگاکہ اب کی بار شائد اُن کے جذبات،احساسات اور مشکلات کو کوئی سمجھے مگر ستم بالائے ستم کہ درد بڑھتا ہی گیا کیوںکہ کوئی دوا جو نہ ہوئی 
کرناہ کے غریب عوام کے جذبات اور احساسات کی کیفیت نہ میں کبھی لکھ پا ئوں گا اور نا ہی کبھی اس درد سے دور جا پائوں گا کیوں کہ میری روح کو ماں کی لاش کندھے پر اُٹھائے اس بیٹے کی چیخ و پکار کر رہی اُن مائوں ، چپ چاپ آنسوبہاتی ان بہنوں اور اس کر یہہ الصورت منظر سے ان سب پرنم آنکھوں نے جھنجھوڑ کر ریزہ ریزہ کر دیا ہے…… میرا ضمیر مجھے کوس رہا ہے مگر میںبے بس ولاچار ہوں…… اپنے دل کی بات اربابِ اقتدار تک پہنچانے کا واحد یہی مقصد یہی ہے کہ میری روح کو کچھ راحت نصیب ہو … میری ارباب اقتدار سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ خدا رامجھے وہ ہنر سکھلا دیں جس سے وہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود چین کی نیند سو جاتے ہیں… میں بھی سونا چاہتا ہوں کیوں کہ متاثرین کی یہ  سردآہیں مجھے سونے نہیں دیتیں۔ کیا میں بھی حکومت بن چکا ہوں؟
فو ن نمبر9697394893
[email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?