سرینگر//نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر اور سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے آج اے ایف پی کے فوٹو جرنلسٹ توصیف مصطفیٰ کو فون کیا اور پولیس آفیسرکی طرف سے اُن کا زدو کوب کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ توصیف سے خیر و آفیت دریافت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے اُن پر کئے گئے حملے کو غیر جمہوری قرار دیتے کہا کہ حکومت اور پولیس قیادت کو ملوث پولیس آفیسر کیخلاف بروقت اور موثر کارروائی کرنی چاہئے ۔