انڈین ویلز// روس کی الینا ویسنینا نے سابق نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز کو شکست دے کر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ایک دوسرے میچ میں کیرولن ووزنیاکي بھی ہار کر باہر ہو گئیں۔سرینا کو 14 ویں سیڈ روسی کھلاڑی ویسنینا نے 6۔2 ،4۔6 ،6۔3 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کا کوارٹر فائنل میچ جیت لیا۔ ومبلڈن سیمي فائنلسٹ 30 سالہ ویسنینا نے سرینا کے بہترین فورہینڈ کا جواب دیتے ہوئے 12 ویں سیڈ وینس کے خلاف دو گھنٹے 11 منٹ میں میچ ختم کیا۔اس سے پہلے روسی کھلاڑی نے دوسری سیڈ جرمنی کی انجلک کربر کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی۔ایک اور میچ میں 28 ویں سیڈ ملادینووچ نے اپنی جیت کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے 13 ویں سیڈ اور 2011 کی فاتح ڈنمارک کی ووزنیاکي کو 3۔6 ،7۔6 ،6۔2 سے شکست دی۔اس جیت کے ساتھ ان کا اگلے ہفتے ڈبلیوٹی اے درجہ بندی کے ٹاپ 20 میں پہنچنا طے ہے ۔یواین آئی