ملک عبدالسلام
اننت ناگ // جموں شاہراہ پرجمعہ کی صبح اسوقت گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑاجب پادشاہی باغ بجبہاڑہ کے نزدیک ایک نجی ماروتی کارایک فوجی گاڑی کیساتھ ٹکرائی۔مقامی لوگوں کے مطابق اس موقعہ پرفوجی اہلکاروں نے ماروتی میں سوارایک نوعمرطالب علم سمیت دوافرادکی مارپیٹ کی ۔فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں نوعمرطالب علم کی مارپیٹ کے واقعہ کی خبر پھےلتے ہی مقامی طلبہ بشمول نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کئے اور انہوں نے شاہراہ احتجاجی دھرنا بھی دےا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولےس کی طرف سے احتجاجی نوجوانوں کو ہٹانے کی کوشش ناکام رہی اور پولےس مداخلت کے نتےجے مےں نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوں نے سنگباری شروع کر دی۔ پولےس اور فورسز نے سرےنگر جموں شاہراہ پر درماندہ ٹرےفک کو بحال کرنے کےلئے آنسوگےس کے کچھ گولے داغے۔ طرفےن کے درمےان سنگباری اور ٹےر گےس شلنگ کا تبادلہ جاری رہنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک سرےنگر جموں شاہراہ پر گاڑےوں کی آمدورفت مکمل طور مسدود ہو کر رہ گئی جبکہ اس دوران بڑی تعداد مےں مسافر اور مال بردار گاڑےاں بجبہاڑہ کے دونوں اطراف درماندہ ہو کر رہ گئےں ۔