اننت ناگ//اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے ریٹرننگ آفیسر نے اننت ناگ نشست کے ضمنی چناﺅ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ریٹریننگ آفیسر یا اسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسر کے دفتر میں 24مارچ2017ءتک (تعطیل کے سوا) صبح11بجے سے بعد دوپہر3بجے تک داخل کراسکتے ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال ریٹریننگ آفیسر کے دفتر میں 27مارچ2017ءکو ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29مارچ2017ءمقرر ہے۔حلقے میں پولنگ 12اپریل2017ءکو ہوگی۔پولنگ صبح 7بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔