جموں//مختلف سکھ تنظیموںسکھ انٹلیکچول سرکل جے اینڈکے ، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن جے اینڈکے اور سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن جے اینڈکے نے کپواڑہ میں نابالغ لڑکی کی فورسزکے گولی کے نتیجے میں ہوئی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی سے تعبیرکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں مختلف سکھ تنظیموں کے لیڈران کااجلاس ایس نریندرسنگھ خالصہ کی صدارت میں منعقدہواجس میںایس امن جیت سنگھ، ایس رنجیت سنگھ ، ایس ۔ منموہن سنگھ ، ایس دویندرسنگھ، ایس سریندرسنگھ، ایس دلجیت سنگھ ، ایس منجیت سنگھ اورایس اندرسنگھ ودیگر ان نے شمولیت کی۔ اس موقعہ پرسکھ لیڈران نے عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ کپواڑہ ودیگرایسے واقعات کاسخت نوٹس لے کرانسانی حقوق کی پامالیوں پر قدغن لگائیں۔ سکھ لیڈران نے وادی کشمیرمیں فوٹوجرنلسٹ پر پولیس کے حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزاورپولیس ریاست جموں وکشمیرمیں حالات کوپراگندہ کررہی ہیں ۔انہوں نے عالمی برادری سے ریاست میں ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔