بھاجپا کے متنازعہ لیڈروگی آدتیہ ناتھ اُترپردیش کے

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 لکھنﺅ/ /اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوپی کے وزیر اعلی کے لئے گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام فائنل کر دیا ہے۔ بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں یوگی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ کل لکھنو¿ میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔اس سے پہلے، گورکھپور کے ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کو خصوصی طیارہ سے دہلی بلایا گیا تھا۔ کچھ ہی دیر بعد امت شاہ سے ملاقات کے بعد یوگی لکھنو¿ پہنچ گئے جس کے بعد ان کے وزیر اعلیٰ بننے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی تھی۔یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل 5 بار سے ممبر پارلیمنٹ ہیں اور یوپی میں بی جے پی کی ہندوتو وادی سیاست کے چہرے مانے جاتے ہیں۔ یوپی بی جے پی کے صدر کیشو پرساد موریہ اور لکھنو¿ کے سابق میئر دنیش شرما کو ڈپٹی سی ایم بنایا گیا ہے۔ نئی حکومت 19 مارچ یعنی اتوار کو حلف لے گی۔ہفتہ کی دوپہر میں یوپی کی سیاست کے واقعات تیزی سے بدلے۔ ریل اور ٹیلی مواصلات کے وزیر مملکت منوج سنہا کے یوپی سی ایم کے ریس میں ٹاپ پر بنے رہنے کی خبریں اچانک بدل گئیں۔ پارٹی اعلی کمان نے ہفتے کی صبح اچانک یوگی آدتیہ ناتھ کو دہلی بلا لیا۔ دوپہر میں یوگی آدتیہ ناتھ اور کیشو پرساد موریہ جب خصوصی طیارے سے لکھنو¿ پہنچے تو اعلی کمان کا پیغام بھی صوبے میں پہنچ چکا تھا کہ یوگی ہی ریاست کے سربراہ ہونے جا رہے ہیں۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *