جموں //ریاستی پولیس تنظیم کی طرف سے جموں صوبے کے امید واروں جنہوں نے کانسٹیبل اسامیوں کے لئے درخواستیں دی ہیں ، اُن کا جسمانی ٹیسٹ متعلقہ ضلع ہید کوارٹروں پر 20؍مارچ 2017ء سے شروع ہوگا۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق جموں ضلع کے امیدواروں کا جسمانی ٹیسٹ 20سے 29؍ مارچ 2017ء تک گلشن گرائونڈ جموںمیںلیا جائے گا۔سانبہ اور ادھمپور اضلاع کے امید واروں کا ٹیسٹ یکم اپریل سے 3 ؍ اپریل 2017 ء ضلع پولیس لائنز نڈ اور ضلع پولیس لائنز ادھمپور میںلیا جائے گا۔کٹھوعہ اور ریاسی کے امیدواروں کا ٹیسٹ متعلقہ ضلع پولیس لائنز میںبالترتیب 4سے8اور 6سے 7اپریل 2017ء تک لیا جائے گا۔راجوری اور پونچھ اضلا ع کے امیدواروں کا ٹیسٹ ضلع پولیس لائنز راجوری اور سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں بالترتیب 10سے 13 اور 11سے 13؍ اپریل کو لیاجائے گا۔کشتواڑ ضلع کے امید واروں کا ٹیسٹ 16اور 17؍ اپریل کو چوگان گرائونڈ میںلیا جائے گاجبکہ ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے امید واروں کا جسمانی ٹیسٹ سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ اور ضلع پولیس لائنز چندروگ میترا میں بالترتیب 16سے 18 اور 20سے 21 ؍ اپریل 2017ء تک لیا جائے گا۔تمام اہل امید وار پولیس کی ویب سائٹ www.jkpolice.gov.in پر ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔تعیناتی کے عمل میں پوری طرح سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گااور جسمانی ٹیسٹ کے لئے آر ایف آئی ڈی چپ استعمال کئے جائیں گے جبکہ جسمانی ٹیسٹ میں شامل ہونے والے تمام امیدواروں کی ویڈیو گرافنگ کی جائیں گی۔تعیناتی کا عمل جسمانی ٹیسٹ کے علاوہ تحریری ٹیسٹ پر بھی مبنی ہوگا جس کے لئے 100 نمبرات والا پر چہ حل کرنا ہوگا ۔ حتمی فہرست تحریری امتحان میں حاصل کئے گئے نمبرات کے مطابق تیار کی جائے گی۔کسی بھی شکایت یا جانکاری کے لئے نمبرات 0191-2456429,9419134352( چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ) 0191-2452000,9419255283( پی سی آر جموں )،0191-2583817, 9419199979( ایس ایس پی سی آئی ڈی جموں )، 0194-24506504, 9596201110( پی سی آر کشمیر )اور 0191-2486431, 9419000416( ایس ایس پی سی آئی ڈی کشمیر )پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔