جموں//جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے جے اینڈ کے ایڈمنسٹریٹو سروس ، جے اینڈ کے پولیس سروس اور جے اینڈ کے اکاونٹس سروس میں 277 گزٹیڈ اسامیوں کیلئے جے اینڈ کے کمبائینڈ کمپیٹیٹو ( پِرلمنری) امتحانات ۔ 2016 منعقد کرائے ۔ اس سلسلے میں کل ملا کر 48000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور تقریباً 80 فیصد امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔ امتحان کیلئے ریاست بھر میں 84 سب سینٹر قائم کئے گئے تھے ۔ سرینگر اور جموں شہروں کے علاوہ اننت ناگ ، بارہ مولہ ، ڈوڈہ ، لہیہ ، کرگل اور راجوری میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔امتحانات کے کامیاب اور احسن انعقاد کیلئے صوبائی ، ضلع اور پولیس انتظامیہ نے معقول انتظامات کئے تھے ۔ اس مقصد کیلئے حکومت اور کمیشن نے آبزرور بھی نامزد کئے تھے ۔