سرینگر// خلیفہ اول امیرالمومنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کے عرس مبارک کے سلسلے میں بروز بدھوار22جماد الثانی مطابق 22مارچ بارہ بجے دن کے بعد ہی آثار شریف شہری کلاش پورہ میں ایک پُر وقار اور روح پرور مجلس کا انعقاد ہورہا ہے جس میں میر واعظ مولانا ریاض احمد ہمدانی خلیفہ اول ؓکے انمول اور لافانی اسلامی کارناموں اور اُن کی سیرت اور تعلیم پر روشنی ڈالیں گے۔ نماز ظہر دو بجے دن ادا کرنے کے بعد ہی موئے مبارک آنحضورﷺ کی نشاندہی بقعہ عالیہ کے نشاندہ پیرزادہ منظور احمد کرائینگے۔ متعلقہ ذمہ داروں نے عاشقان رسولﷺ سے اِستدعا کی ہے کہ وہ اِس بابرکت مجلس میں شرکت کرکے مجلس کی سعادت اور فیض حاصل کریں۔