اننت ناگ //چیف الیکٹورل آفیسر جے کے اینڈ کے شانت مینو نے ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران اننت ناگ 3پارلیمانی نشست کے لئے ضمنی چنائو کے لئے تیاریوں اورسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع چنائو آفیسر اننت ناگ سید عابد رشید شاہ جو کہ اس نشست کے لئے ریٹریننگ آفیسر بھی ہیں کے علاوہ ضلع چنائو آفیسران پلوامہ ،کولگام ،شوپیان اورڈی آئی جی سائوتھ کشمیر،سی آرپی ایف کے سی اووز،ایس ایس پی اننت ناگ،ایس پیز پلوامہ،کولگام،شوپیان،اے ای آراووز اور نوڈل آفیسران کے علاوہ چیف الیکشن آفیسر نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ریٹریننگ آفیسر نے ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ضمنی چنائو کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔پارلیمانی نشست اننت ناگ کے بارے میں ریٹریننگ آفیسر نے میٹنگ کے دوران بتا یا کہ یہ نشست 4ریونیو اضلاع ،5پولیس اضلاع اور16اسمبلی حلقوں کا احاطہ کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27مار چ ہے جب کہ کاغذات 29مارچ تک واپس لئے جاسکتے ہیں۔پولنگ 12اپریل کو ہوگی جب کہ ووٹ15اپریل کو گنے جائیں گے۔اس دوران بتایا گیا کہ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے ضمنی چنائو کے لئے 1327638رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔جن میں 1495سروس ووٹرس بھی شامل ہیں۔چنائو عمل کے دوران بہتر حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں ڈی آئی جی سائوتھ نے تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران متعلقہ ایس ایس پیز اورسی اووز نے چنائو کے لئے حفاظتی عملہ کی تعیناتی کے بارے میں خلاصہ پیش کیا ۔میٹنگ کے دوران سول انتظامیہ اورمختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت پر زوردیا گیا تاکہ ضلع میں چنائو کے منصفانہ اورپرامن عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔