سرینگر //عوامی اتحاد پارٹی نے سرینگر اور اسلام آباد کی پارلیمانی نشستوں پر انتخابات لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ کرنے کیلئے ایک چھ نفری کمیٹی تشکیل دی ہے جس سے اس معاملے پر حتمی فیصلہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر سرینگر میں انجینئر رشید کی سربراہی میں پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جو دن بھر جاری رہا ۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیل سے بحث کی گئی اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنی اپنی رائے سامنے رکھی ۔ پارٹی نے اتفاق رائے سے انجینئر رشید، ایڈوکیٹ نذیر احمد، ڈاکٹر باری نائک ، انعام النبی اور نثار الحق پر مشتمل ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس سے اس بات کا مکمل اختیار دیا گیا کہ وہ پارٹی کے شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ لے۔