نئی دلی // پاکستان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کور ایشو ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پر منفی ا ثرات مرتب کررہے ہیں ۔پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کو دیگر معاملات کی جانب بڑھنے سے قبل جموںو کشمیر جیسے بنیادی مسائل کا فیصلہ کرنا چاہیے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل جب تک بحال نہیں ہوتا تب تک خلا ختم ہو نا ناممکن ہے۔ دلی میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر جیسے بنیادی مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دیگر معاملات کی جانب بڑھنے سے پہلے جموں اور کشمیر جیسے بنیادی مسائل کا فیصلہ کرنا چاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمیں مشکل معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے مذاکرات کی میز پر آنے کی ضرورت ہے مذاکرات کے بغیر خلا ف ختم نہیں کیا جاسکتا۔