امرتسر/ ریاست جموں کشمیر کے معروف سائکلسٹ محمد اکبر خان کی جموں و کشمیر بنک شاخ شاستری مارکیٹ امرتسر نے عزت افزائی کی ہے۔ اکبر، جو ٹی سی آئی میکس کیلئے کھیلتے ہیں ،امرتسرکے معروف کھیل تعلیم ادارےGNDU میں سپورٹس کوٹا کے تحت فیزیکل ایجوکیشن میں ماسٹرزکی ڈگری کررہے ہیں۔ مذکورہ برانچ کے سربراہ فاروق احمد کو اکبرGNDU امرتسر کے سائکل ٹریک پر ملے اور اُنہیں شاباشی دی۔اُنہوں نے کہا کہ اکبر نے اپنی کارکردگی کی وجہ سے ہماری ریاست کا نام روشن کیا ہے، جس کی وجہ سے اُنہوں نے رواں برس جموں وکشمیر بنک کے کیلنڈر میں بھی اپنی جگہ بنائی۔