پلوامہ // محکمہامور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات منوانے کے حق میں 22مارچ سے احتجاج پر جانے کا فیصلہ لیا ہے ۔پلوامہ میں منگل کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے آئے ملازمین نے شرکت کی ۔میٹنگ میں کئی ایک معاملات جن میں تنخواہوں کو بڑھانے،عارضی ملازمین کو مستقل کرنے ،4ہزار اور 6ہزار روپے کے سکیل کے تحت آنے والے ملازمین کی تنخوائوں کو بڑھانے کا معاملہ زیر غور لایا ۔ملازمین نے اس دوران سخت نعرہ بازی بھی کی۔