سرینگر/ / حضرت فاطمۃ الزہراؓ کے یوم ولادت کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے بحیثیت مادر جنسب حضرت فاطمۃ الزہرا ؓکے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے شفقت مادر کے معنوی پہلووں کواجاگر کیا۔ تقریب سے سینئر حریت لیڈرحجۃ آغاسید حسن کے علاوہ آغاسید مجتبیٰ عباس ، آغا سید محمد عقیل ،شیخ حاتم علی میر ، شیخ غلام سیدین نجفی نے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر آغا سید حسن نے یوم مادر کی مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صنف نازک کے تمام کرداروں میں کردار مادر سب سے با عظمت اور مقدس کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہرا ؓپنے کردار و عمل کے تناظر میں پوری عالم انسانیت کی ماں ہیں۔