واشنگٹن//راک اینڈ رول کے عظیم اداکارچک بیری کا آج ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ وہ 90 سال کے تھے ۔امریکہ کے مسوری ریاست کی پولیس نے بتایا کہ چک بیری کا انتقال سینٹ چارلس کاؤنٹی میں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ بیری نے مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 26 منٹ پر آخری سانس لی۔ سال 1955 میں انہوں نے پہلی بار دنیاکوسپر ہٹ گانا دیا۔سال 1926 میں مسوري سینٹ لوئس میں پیدا ہوئے چک بیری نے سات دہائی کے طویل کیریئر میں رول اوور بیتھوون اور جانی بی گڈ جیسے کئی ہٹ گانے دیے ۔ سال 1984 میں انہیں گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا۔ سال 1986 میں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل ہونے والے وہ پہلے شخص تھے ۔گزشتہ سال انہوں نے چار دہائی کے بعد پہلا البم ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جسے وہ اپنی بیوی تھیمیٹاٹاڈي کے نام وقف کرنے والے تھے ۔رائٹر