جموں //تعلیم ، تکنیکی تعلیم ، کلچر ، سیاحت ، باغبانی اور پھولبانی کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کہا کہ جموں عالمی معیار کا سیاحتی مقام بننے کی جانب گامزن ہے ۔ وزیر موصوفہ ٹور اینڈ ٹریول ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی تھیں ۔ پریا سیٹھی نے کہا کہ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنے اور اُن کو فروغ دینے کا کام شدو مد سے جاری ہے اور ان مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سچیت گڑھ میں سرحدی سیاحت ، جموں میں روپ وے ، شوکھوڑی اور دیگر پروجیکٹوں پر کام سرعت کے ساتھ جاری ہے اور اُن کو عنقریب عوام کے نام وقف کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر سینئر سیاسی لیڈر یدھویر سیٹھی کے علاوہ ایسوسی ایشن کے کئی ممبران موجود تھے۔