جموں//آل جموں اینڈکشمیر پنشنرس اینڈ سول سوسائٹی ایسوسی ایشن کی ایک میٹنگ تنظیم صدر اجیت سنگھ اڑیال کی صدارت میں منعقدہوئی۔اس دوران شرکاء نے ریاستی حکومت پر پنشنروں اورملازمین کی دیرینہ جائزمانگوں کوپوراکرنے کیلئے زوردیا۔ اس موقعہ پر اجیت سنگھ اڑیال نے حکومت سے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکرنے ، ڈی اے کی قسطیں مرکزی حکومت کے ملازمین کی طرز پر ملازمین اورپنشنروں کے حق میںواگذارکرنے ، میڈیکل الائونس 300 روپے سے بڑھاکر 2000 روپے ماہانہ کرنے ، عارضی ملازمین کی خدمات مستقل کرنے وغیرہ پوری کرنے کامطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر این ڈی شرما، ڈاکٹر امریک سنگھ، پروفیسراوپی شرما، پی آر سلاتھیہ، جگدیش کمار شرما، سی ڈی ورما، درشن کمار شرما، پرکاش شرما ، انجینئر سرجیت سنگھ، بلونت سنگھ منہاس اورشمشیرسنگھ ودیگران نے بھی خیالا ت کااظہارکیا۔