کٹھوعہ//گورودوارہ شری گوروسنگھ سبھاسوان چک ضلع کٹھوعہ میں ایس ۔دیال سنگھ وزیر صدر شرومنی اکالی دل جے اینڈکے کی صدارت میں یک روزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔اس دوران میٹنگ میں مختلف سکھ تنظیموں بشمول سکھ یونائٹیڈ فرنٹ، کنہیا نکشم سیواسوسائٹی ، اے آئی ایس ایس ایف ، سکھ نوجوان سبھا، سکھ ویلفیئرسوسائٹی کے عہدیداران ایس رمنیک سنگھ ایڈوکیٹ، درویندرسنگھ، رمنیک سنگھ، فتح سنگھ ،راجاسنگھ اور ڈی جی پی سی جموں کے ممبران کے علاوہ سریندرسنگھ کالا کنوینر جے اینڈکے موٹرٹرانسپورٹ کمپنیز ایسوسی ایشن جموں نے شرکت کی۔میٹنگ کاانعقاد مہنت منجیت سنگھ جی شرومنی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کی ہدایت پر کیاگیا تھاجس کامقصد سکھوں میں اتحادپیداکرنا اورمسائل پرغوروخوذ کرکے راہیں استوارکرناتھا۔ اس دوران سکھ تنظیموں کی بلاک سطح ، ضلع سطح اورصوبائی سطح پر تشکیل نو کی ضرورت پرزوردیا۔ اس موقعہ پر قراردادپاس کی گئی کہ سکھوں کو اپنے اہداف کوحاصل کرنے کیلئے متحدہوکرایک پلیٹ پرآکرجدوجہدکرنی چاہیئے۔ اس دوران مقررین نے سکھ نوجوانوں سے منشیات سے دوررہنے کی تلقین کی اورطبقہ کی بہبودکیلئے کام کرنے پرزوردیا۔اس موقعہ پرخیالا ت کااظہارکرنے والوں میں ایس موہندرسنگھ سابق صدر ڈی جی پی سی کٹھوعہ بھی شامل تھے۔اس دوران ایس رنجیت سنگھ ممبرسٹیٹ گورودوارہ پربندھک بورڈ، ایس جگبیر سنگھ، ایس سریندرسنگھ، ایس ہرجیت سنگھ ایشر، ماسٹر بھجن سنگھ، اے۔اوتارسنگھ ، ممبران ڈی جی پی سی کٹھوعہ، ہرجیت سنگھ وزیر ،ایس بچترسنگھ ، امیت سنگھ،ماسٹر مرجیت سنگھ، سوربھ سنگھ، لمبردار جوگندرسنگھ، ایس بلدیوسنگھ ودیگرمعززشخصیات نے سکھوں کومتحدکرنے کیلئے تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی اور دہلی میں سکھ نوجوان کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی۔انہوں نے صدردہلی سکھ گورودوارہ منیجمنٹ ایس منجیت جی۔کے سے اپیل کی کہ یہ معاملہ دہلی پولیس چیف کے سامنے رکھیں اور ملزمان پرپی ایس اے عائدکروائیں۔اس دوران میٹنگ ایس موہندرسنگھ، پرمجیت سنگھ، ایس کلونت سنگھ، ایس ہرپال سنگھ پرنس، ہرجیت سنگھ چھوٹو، ایس راجندر سنگھ، اندر پال سنگھ سرپنچ، ایس راجندرسنگھ سرپنچ، سرجیت سنگھ ککو، ایس تیج پال سنگھ اورکلتارسنگھ بھی موجودتھے۔