جموں//حکام نے ایک پاکستانی شہری پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کر دیا ہے، یہ نوجوان سزا پوری کرنے کے بعد وطن واپس بھیجے جانے کا منتظر تھا کہ حکام نے اس پر پی ایس اے نافذ کر کے کوٹ بھلوال جیل بھیج دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی شہری خالد پرویز عرف جنید کو قریب 4برس قبل بلا اجازت سرحد عبور کر کے بھارت کے زیر انتظام علاقہ میں گھسنے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت کی طرف سے دی گئی سزا پوری کرنے کے بعد ضلع سانبہ کے حکام نے اس پر پی ایس اے لگایا ہے ۔سانبہ پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر کوٹ بھلوال جیل میں پہنچا دیا۔