بارہمولہ //فوج اور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بارہمولہ کے پٹن علاقے سے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا ۔ جس کے قبضے سے ایک پستول اور ایک میگزین بھی برآمد کیا گیا ۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس اور29آر آر نے سوموار کو ایک ناکے کے دوران بمئی سوپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شوکت احمدلون کو گرفتار کیا ۔انہوں کہاکہ اس کے قبضے سے ایک پستول اور ایک میگزین بھی برآمد کیاگیا ہے ۔اس سلسلے میں پٹن پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 45/2017 انڈر سیکشن 7/25 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔