سرینگر//الیکشن با ئیکا ٹ اور نظر بندوں کی رہا ئی کے حق میںماس مونٹ کے یو این او چلو پروگرام کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے تنظیم کی سربراہ فرید ہ بہن جی کو کئی کارکنوںکے ہمراہ حراست میں لے لیا ۔ ماس مونٹ کی سربراہ فرید ہ بہن جی کی قیادت میں آ بی گذ رسے ایک جلوس برآ مد ہوا ۔ جلوس میں شا مل شرکاء الیکشن بائیکا ٹ اور عرصہ دراز سے بند پڑے سیا سی قید یوں کی رہا ئی کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے۔ جونہی یہ جلوس آ بی گذ ر سے ریذ یڈ نسی روڈ کی طرف مارچ کرنے لگا تو پولیس نے جلوس کو آ گے جانے سے روک دیا۔کا رکنوں نے آ گے جانے کیلئے مزاحمت کی تاہم پولیس نے ماس مونٹ کی سربراہ فرید ہ بہن جی، چیئر مین بشیر مولوی ، فردوسہ اختر، محمودہ باجی، افروزہ اور زاہد اختر سمیت ایک درجن کا رکنوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ی سے قبل فرید ہ بہن جی نے کہا کہ وسط ایشیا کی ریاست یوکرین میں کرئمیا کے عوام آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کا فیصلہ کرسکتے ہیںتو جموںوکشمیر کے عوام کو اسی طرز پر اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کرنے کا حق کیوں نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کی سنگینی کے پیش نظر اسے حل کرانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوںنے آ نے والے ضمنی پارلیمانی انتخا بات کا مکمل بائیکا ٹ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ دور حاضر میں بین الاقوامی قانون اور ضابطہ کے تحت کسی بھی جمہوری ملک اورخطہ میں انتخابی عمل، جمہوریت کی روح کی حیثیت رکھتا ہے لیکن جہاں جمہوریت کی مٹی پلید کی جاتی ہو اور جملہ حقوق طاقت اور تشدد سے سلب کئے گئے ہوں وہاں انتخابات ایک لاحاصل عمل اور ڈھونگ کے سوا کچھ بھی نہیں اورجس کا مقصد فوجی تسلط کو دوام بخشنا ہے ۔