سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے وادی میں محکمہ صحت کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور چیف میڈیکل آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو صحت مراکز میں عوام کے لئے دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی کے مختلف طبی اداروں میں مریضوں کو انتہائی نگہداشت والی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور مریضوں کو یہ سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔میٹنگ کے دوران یہ جانکاری دی گئی 18نئے صحت مراکز کے لئے عمارتوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے جنہیںعنقریب ہی عوام کے نام وقف کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ ضلع ہسپتال بڈگام کو جلد ہی ڈیجٹل ایکسرے اوردیگر حساس طبی سازوسامان سے لیس کیا جائے گا۔صوبائی کمشنر نے چیف میڈیکل آفیسران کو صحت مراکز کے گردونواح میںصفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے پر زوردیا۔انہوںنے متعلقین پر زوردیا کہ وہ تمام معاملات بشمول حصول اراضی کے معاملات متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ اُٹھائیں تاکہ طبی اداروں کے لئے عمارتوں کی تعمیر کا کام مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔