سوپور// سوپور مےںپیش آئے سڑک حادثے میں25 مسافر زخمی ہوئے جن مےں 6 کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے۔تفصےلات کے مطابق سوموارکی صبح10 بجے ےاور ہندوارہ سے سوپور آرہی اےک مسافر بس واڈورہ کے نزدےک الٹ گئی ۔بس میں سوار25 مسافر زخمی ہوئے ´۔زخمیوں میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔اس موقعے پر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور سب ڈسڑکٹ اسپتال سوپور منتقل کےا گےا جہاں پر ڈاکٹروں نے 6 کی حالت نازک قرار دی اور انہےں صدر اہسپتال سرےنگر منتقل کےا گےا ۔ان زخمیوں میںمےں رافعہ بےگم ،راجہ بےگم ،حفےظہ بےگم ،رقیہ بانو ،فردوس احمد اور خورشےد احمد شامل ہےں ۔دیگر زخمیوں مےں شہزاداحمد ،عامر علی وانی ،اعجازاحمد ،پاکےزہ بشےر ،ہلال احمد ،سوےٹی بےگم ،وغےرہ شامل ہے۔ پولےس نے گاڑی کو اپنی تحوےل کرکے کےس درج کےا تاہم گاڑی کا ڈرائےور فرار ہوگےا ۔ ڈر ئےوار کی تلاشی شروع کردی گئی ہے۔