سرینگر// لبرےشن فرنٹ (ح)نے کہا ہے کہ آرایس ایس ایجنڈا اپنانے والے کشمےری عوام کے خےر خواہ نہےں بلکہ وہ کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کشمےری عوام کی قربانےوں کا کھلے عام استحصال کےا جا ر ہا ہے۔پارٹی چیئرمےن جاوےد احمد مےر نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داروں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الےکشن کے ذرےعے 1947 سے تنازعہ کشمےر کو طول دےنے کی کوشش کی گئی اور آج بھی سر زمےن کشمےر پرآر ایس ایس کی سےاست کو سجانے کے لئے مےدان ہموار کےا جا رہا ہے۔ جاوےد مےر نے عوام سے اپےل کی ہے کہ وہ قربانےوں کی حفاظت کے لئے اُن کے حوارےوں کے ساتھ اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حکمران پچھلی سات دہائےوں سے جموں کشمےر کی سر زمےن پر الےکشن کے ذرےعہ عالمی برادری کا توجہ ہٹانے کے لئے ےہ اقدام کر رہے ہیں۔