حیدرآباد//سیلفی کے شوق نے دو طلبہ کی جان لے لی ۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ پٹن چیرو کے حدود میں پیش آیا ۔ پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے طلبہ تفریح کیلئے کاٹم چیرو تالاب پہونچے تھے ۔ تیراکی کے دوران کریم نگر ضلع کا سریکر ریڈی اور پٹن چیرو کا راہل سیلفی لے رہے تھے کہ اچانک دونوں غرق ہوگئے ۔یہ دونوں طلبہ انجینئرنگ سال آخر میں زیر تعلیم تھے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا گیا ۔ یواین آئی ۔