سرینگر//رام باغ ، اولڈ برزلہ اوراسکے مضافات میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی باشندگان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رام باغ ایکسٹنشن ،اولڈ برزالہ اور دیگر علاقوں میں گذشتہ 3دنوں سے پانی سپلائی نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہایش پذیر لوگ پریشان ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ3دنوں سے پانی کی سپلائی بندہے اور ایک وسیع آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو کھانا پکانے اوردیگر ضروریات کے لئے پانی حاصل کرنے کیلئے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای سے علاقہ میں جلد از جلد پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔