سرینگر//محاذآزادی کے سرپرست اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ 17 مارچ 2017 کو کشمیر کے ایک باغیرت فرزند اور سپوت نذیر احمد وانی امریکہ میں وفات پاگئے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پیپلز لیگ کو ایک نظر یاتی قوّت بنادیااور جب یہاں سیاسی گھٹن کا ماحول پیدا ہوا تو مرحوم نے پاکستان کی طرف ہجرت کی۔بیان کے مطابق تنظیم کے صدر سید الطاف اندرابی اور جہانگیر سلیم نے مرحوم کے لواحقین تک سرپرست تنظیم کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچادیا۔