سرینگر/ /وادی کشمیر میںمنگلوار کونوروز جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ایرانی کلینڈر کے مطابق نوروزبہار کا ایک ساتھ استقبال کرنے کا دن ہے اور وادی میں اسے موسم بہار کے استقبال اور اس دن رونما ہونے والے تاریخی واقعات کی خوشی میں منایا جاتا ہے ۔اس سلسلے میں وادی کے کئی علاقوں میں نوروز کے سلسلے میں کئی تقریبات کا انعقاد کیاگیا جس کے دوران لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔ اس مو قعہ پر گھروں میں خصوصی پکوان تیار کئے گئے تھے۔ ادھر لہیہ ، کرگل اور جموں صوبے کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں یہ تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔