بانڈی پورہ// حاجن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہوجانے سے رہائشی آبادی اورراہگیروںکو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حاجن میں میونسپل کمیٹی کوڑا کرکٹ عید گاہ کے قریب دریائے جہلم کے کنارے پر ڈال رہی ہے جبکہ بانڈی پورہ میں نسو کے مقام پر وار جھیل میں ڈالا جاتا ہے۔بانڈی پورہ کے وارڑ نمبر 2 میں حاجی کمپلیکس کے قریب گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے یہاں رہائش پذیر آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔ حاجن کے لوگوں نے بتایا کہ شاہ گنڈ سے پرے محلہ تک خستہ ہوچکی ڈرین گندگی سے بھری پڑی ہے لیکن اُس کی مرمت نہیں کی جارہی ہے لیکن میونسپل کمیٹی
حاجن اس کی طرف توجہ نہیںدے رہی ہے ۔اس ضمن میں اے ڈی سی بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی نے کہا کہ انہوں نے میونسپل حکام کو ہدایت دی ہے کہ معاملہ کی نسبت فوری کارروائی کریں۔