کوٹرنکہ//گورنمنٹ ہائی اسکول موہڑا کوٹرنکہ میں تین سو کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں جنہیں ہائر اسکنڈری درجہ کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے7کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی شخص حاجی میر حسین نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیاہے کہ دوردراز کے طلباء وطالبات کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کی غرض سے موہڑا کے ہائی اسکول کادرجہ بڑھایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اسکول ہے جس کادرجہ بڑھاکر طلباء کی مشکلات حل کی جائیں ۔