مہور//سب ڈویژن مہور کے گاؤں بٹھوئی سے لوگوں نے شکایت کی کہ پچھلے پانچ دنوں سے پانی کی سپلائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کاسامناہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں سے محکمہ نے پانی کی سپلائی کو کاٹ دیا ہے۔مقامی شخص محمد اشرف وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نامعلوم وجوہات کی بناپر محکمہ نے پچھلے پانچ دنوں سے بٹھوئی میں پانی بند کر دیا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ انسان اور مویشی پانی کیلئے ترس رہے ہیںاورطلباء کو بھی مشکلات کا سامناہے۔انہوںنے کہاکہ اسکولوں اور مساجد میں پانی ہی نہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای کو ٹس سے مس تک نہیں ہورہا۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ان کی مشکلات کا حل نکالا جائے ورنہ وہ سڑک پر اتر کر احتجاج کریںگے ۔