ریاسی//ضلع ریاسی کی تحصیل مہور کے گلاب گڑھ کے مختلف علاقہ جات کے لوگوں کی ایک میٹنگ زیر صدارت مشتاق احمد سابقہ چیئر مین دیول حلقہ پنچائیت کی قیادت میں منعقدہوئی ۔اس دوران مقررین نے افسوس کااظہار کیا کہ گاؤں دیول پنچائت اور لاکے عوام کو ابھی تک ایس ۔ آر ۔او43 کے تحت انصاف نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ کئی افراد2004 سے لے کر 2009 تک ہلاک کردیئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ مختیار ناگ سکنہ دیول پنچایت2004میں، محمد یوسف ملک سکنہ برانسل لدر2004میں ، عبدالغنی سکنہ ویول 2006 ، بشیر احمد سکنہ دیول2008، احمد دین ملک سکنہ بندارہ دیول 2009، اعجاز احمدسکنہ بندارہ دیول 2009میں میں ہلاک ہوئے تھے۔ مذکورہ مہلوکین کے ورثانے کہاہے کہ 43-SROکے تحت کیس ضلع انتظامیہ ریاسی کے پاس د یئے گئے ہیں لیکن بار بار انکے ورثا کی طرف سے فریادکے باوجود ٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ 13سال گذرگئے لیکن ابھی تک غلام علی ، مختیارناگ ، حنفیہ بی بی زوجہ محمد یوسف ملک ، عبدالرشید ولدمرحوم عبدالغنی، زیبا بیگم زوجہ بشیر احمد ، اعجاز احمد ولد مرحوم احمد دین ملک ، شمشاد بی بی زوجہ اعجاز احمد ورثا کوانصاف فراہم نہیں کیاگیا۔ ان کے علاوہ بھی متعد دایسے معاملات التوامیں پڑے ہوئے ہیں۔اجلاس میں موجود معززین نے حکومت سے پر زور اپیل کی ہے کہ مستحق افراد کو43-SRO کے تحت انصاف دیاجائے۔