جموں//جموں چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز نے ریاست کے تینوں خطوں جموں،کشمیراورلداخ کے نوجوانوں کے مابین بحث وتمخیص اجلاس(انٹریکٹیوسیشن) کااہتمام کیاگیا۔ یہ اجلاس یکیا ری کونسی لیشن اینڈ ڈیولپمنٹ نیٹ ورک اور راجیوگاندھی انسٹی چیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ ریجنل سنٹر کے اشتراک سے ’’کانشیس لیڈرشپ اینڈ سوشل چینج ‘‘ سے متعلق یوتھ ہوسٹل نگروٹہ میںمنعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ کاحصہ تھا۔انٹریکٹیوسیشن میں جموں چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اورسینئرعہدیداران نے خیالات کااظہارکیا۔ اس دوران تینوں خطوں کے نوجوانوں نے متعددمسائل اورخدشات کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پر راکیش گپتا نے کہاکہ ہمیں سیاسی نظریات کوبالائے طاق رکھ کر ریاست کی خوشحالی، ترقی اورآپسی بھائی چارے کیلئے متحدہوکر کام کرناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ چیمبر ہمیشہ نوجوانوں کی حمایت کرے گی۔اس دوران یکیا کے چیئرپرسن اشیما کول نے بھی خیالات کااظہارکیا۔