بارہمولہ//بارہمولہ ضلع کے کئی علاقوں میں قائم سرکار سرکاری اسکولوں میں نبیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلاب کو کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔ بارہمولہ کے نارہ دری ،وانسرن ،تاری پورہ ،لریڈوری ،سچلی وارن،گوری وان ،پالہ دجی ، گلستان ،بدمولہ ،کچہامہ ،گانٹہ مولہ پائین اور سرحدی قصبہ اوڑی کے لمبر ،چھوٹالی ،ترکانجن ، گوہالن ،تلا واری اوربٹگراں کے علاوہ کئی دور دراز گائوں میں سرکار ی اسکولوں میں بنیادی سہولیات جن میںپینے کا صاف پانی ، بیت الخلاء، کھیل کے میدان،کمپیوٹرلیبارٹری اورلائبریری ،دستیاب نہیں ہیں جبکہ اسکول عمارتوں کی خستہ حالی اور جگہ کی کمی بھی طلاب کیلئے پریشان کن ہے۔ ایک مقامی شہری غلام محمد ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم پر بُرا اثر پڑرہاہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی طرف سے قائم کئے گئے ان اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر بچے اسکول جانے سے انکار کرتے ہیں اور بعض اوقات معمولی بارش ہوتے ہی اسکولوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے اسکولوں میں تعینات اساتذ ہ بچوں کو چھٹی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ سرکار کی طرف سے ان اسکولوں کی طرف کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کا داخلہ پرائیویٹ اسکولوں میں کرانے پر مجبور ہیں ۔