سرینگر//شہر سرینگر کے ’دل ‘لال چوک اور اسکے گرد و نواح کے علاوہ سول لائنز کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی ابتر حالت سے نہ صرف راہ گیروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہتجارتی سرگرمیوںپربھی منفی اثر پڑ رہاہے ۔عوامی حلقوں نے شدےد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمےرات عامہ کو سول لائنز میں سڑکوں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔بڈشاہ چوک میں اکھاڑہ بلڈنگ کے سامنے سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جو گاڑےوں بالخصوص سکوٹروں کی آواجاہی کیلئے پر خطر بن چکی ہے۔ مقامی دکانداروں نے بتایا کہ برفباری کے بعداور اب بارشوں کی وجہ سے سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور جگہ جگہ کھڈ بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دنوں سے جب گاڑیاں اس سڑک سے گذرتی ہیں تو گندے پانی کے چھینٹے راہ گیروں کو آتے ہیں جبکہ قریبی دکانوں پر آئے خریدار اور راہ گیر بھی ان چھینٹوں کی زد میں آتے ہیں ۔ریڈکراس روڈ اور گاﺅ کدل میں بھی سڑک کی ےہی صورتحال ہے۔ جہانگر چوک سے شہید گنج جانے والی سڑک کے بےچو ں بےچ بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہےںجس کی وجہ سے گاڑےوں اور موٹر سائےکلوں وغےرہ کی آواجاہی پُر خطر بن چکی ہے ۔ کرن نگر علاقے میںسڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے ۔ جس کے نتےجے مےںراہگےروں، سکولی بچوں،بےماروں اور بزرگوں کو چلنے مےں سخت ترےن مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہاہے۔مقامی وگوں نے بتاےا کہ سڑکوں پرجگہ جگہ پر میگڈم اکھڑ گیاہے اور سڑکوں کی حالت ابتر ہو چکی ہیں۔سرائے بالا ،مگھر مل باغ ،شہید گنج اور بٹہ مالو کے لوگوں نے بھی اسی طرح کی شکاےت کرتے ہوئے کہا کہ ےہاں رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ مصروف ترےن رہنے والی سڑکوں کی حالت بھی انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ حالےہ برفباری اور بارشوں کے بعد بےشتر شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ گلی کوچوں کی حالت بھی خستہ ہوچکی ہے اورمتعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی توجہ مرکوز نہےں کی جارہی ہے۔