سرینگر / /6مہینوں سے بند پڑی تنخواہوں کی فراہمی کے مطالبے کو لیکر آنگن واڑی ورکروں نے پریس کالونی میں بدھ کو احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرین نے حکومت پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ اعلانات وریقین دہانیوں کے باوجود بھی انہیں واجب الادا تنخواہوں سے محروم رکھا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ ہمارے قلیل مشاعرے حکومت کے پاس واجب الاداہیں لیکن ان کی بر وقت عدم فراہمی کی وجہ سے وہ کسم پرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر فوری طوران کی واجب الادا تنخواہیں واگزارنہیں کرائی گئی تو وہ احتجاج میں تیزی لائیںگی۔