سرینگر// آلوچی باغ میں آگ کی ایک واردات میں 3رہائشی مکان خاکسترہوئے اور لاکھوں روہے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔بدھ کی شام5بجے آلوچی باغ علاقے میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے قریبی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ بجھانے والا عملہ فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ آگ کو بجھانے کیلئے کارروائی شروع کی تاہم آگ کی اس واردات کے دوران 2 رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوئے جبکہ ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔آگ کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی گھریلو اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔