نئی دہلی// آل انڈیا مسلم کانفرنس نے کہا ہے کہ بابری مسجد اور رام جنم بھومی ملکیت معاملے میں'' ٹائیٹلس '' ما معاملہ اہم ہے لہذا سپریم کورٹ پہلے اس معاملے کو فیصل کرے ۔کانفرنس کے قومی صدر شمائیل نبی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر سیدعبداللہ مدنی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسجد اور رام مندر کا تعلق مذہب اور آستھا سے ہے ۔اس لئے فریقین باہمی گفت و شنید سے مسئلے کا قابل قبول حل تلاش کرلیں تو بہتر ہوگا ۔ اس طرح امن و امان کا ماحول بھی غیرمتاثر رہے گا۔ کانفرنس نے کہا کہ اس مسئلے کو عدالت سے باہر حل کرتے وقت فریقین یہ ذہن لے کر نہ بیٹھیں کہ '' پنچو ں کی بات اور پنچوں کا فیصلہ سرآنکھوں پر لیکن کھونٹا ، یہیں گڑھے گا ''۔ ایسے متنازعہ مسئلے کے حل میں قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پیش نظر رکھا جائے ۔یواین آئی۔