راجوری //جمولہ کے امتحانی مرکز 4619کے ڈپٹی سپرینڈنٹ کو سٹیشنری ڈھانگری سنٹر منتقل نہیں کرنے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرینڈنٹ سبھاش چندر ہائراسکینڈری سکول جمولہ سے بارہویں جماعت کے امتحانی مرکز کی سٹیشنری ہائراسکینڈری سکول ڈھانگری منتقل کرنے کیلئے سکول پہنچے تاہم وہاں احتجاج کررہے لوگوں نے انہیں یہ سٹیشنری نہیں لیجانے دی ۔ذرائع کاکہناہے کہ اس معاملے کو فوری طور ڈپٹی کمشنر راجوری کے نوٹس میں لایاگیاجنہوںنے بورڈ حکام کو ہدایت دی کہ فوری طور پر متبادل سٹیشنری کا انتظام کیاجائے اور بغیر کسی تاخیر کے ڈھانگری میں پرچہ لیاجائے ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر بورڈ نے سٹیشنری کا متبادل انتظام کیا جبکہ ڈپٹی سپرینڈنٹ جمولہ میں ڈھائی بجے احتجاج ختم ہونے کے بعد ڈھانگری جانے میں کامیاب ہوئے ۔ضلع ایجوکیشن و پلاننگ افسر راجوری گلزار حسین نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ ڈپٹی سپرینڈنٹ کو کئی گھنٹوں تک ہائراسکینڈری سکول جمولہ ہی رہناپڑاتاہم انہوںنے سٹیشنری کا متبادل انتظام کرلیا ۔ انہوںنے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ 31طلباء امتحانی پرچے سے غیرحاضر رہے ۔