راجوری// راجوری میں ایگزیکٹوانجینئر محکمہ پی ایچ ای کے دفتر باہر عارضی ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاجی دھرنا دیا جن کا مطالبہ تھا کہ ضلع راجوری کے ملازمین کو بھی ماہانہ وظیفہ فراہم کیاجائے ۔ان کاکہناتھاکہ جموںمیں یہ وظیفہ دے دیاگیاہے لیکن راجوری میں کئی ماہ سے انہیں وظیفہ نہیں ملا جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انٹک ضلع صدرطاہر احمد شال نے کہاکہ حال ہی میں نیڈبیس ورکران کا مسئلہ سرکار نے الجھانے کے بعد سلجھا دیا لیکن جموں میں محکمہ کے ساتھ جڑے تمام عارضی ملازمین کو ہر ماہ اجرت فراہم کی جارہی ہے تاہم راجوری میں کام کررہے عارضی ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہر گھر میں پینے کا پانی پہنچانے والے یہ عارضی ملازمین حکومت کی عدم توجہی کاشکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ کا یہی رویہ رہا تو پر کام چھوڑ ہڑتال شروع کی جائے گی ۔شال کاکہناتھاکہ یہ تعلیم یافتہ ملازمین صبح سے لیکر شام تک بس محکمہ کا ہی کام کرتے ہیں لیکن ریاستی حکومت انہیں نظرانداز کررہی ہے اور ان کے مسائل حل نہیں کئے جارہے ۔انہوں نے سپریننڈنٹ انجینئر محکمہ پی ایچ ای سے اپیل کی کہ ان کا ماہانہ وظیفہ ہر مہینے کے بعد واگزار کیاجائے ۔