مینڈھر// گور سائی پو لیس نے چند روز قبل سنگیو ٹ سے اغو ا ہو ئی لڑ کی کو بازیاب کرنے کادعویٰ کیاہے ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق سنگیو ت علا قہ سے ایک لڑ کی شازیہ کو ثر دختر محمد اخلا ق 17/03/2017کو محمد معروف ولد محمد زما ن سکنہ سنگیو ٹ نے اغوا کر لیا تھا جس پر لڑ کی کے با پ نے گو رسائی پو لیس تھا نہ میں ایک رپو رٹ درج کر وائی جس پر اس نے ایس ڈی پی او مینڈھر شاہد نعیم کی قیا دت میں کار روائی کر تے ہوئے لڑ کی کو مینڈھر سے بازیاب کرالیا۔ پو لیس ٹیم کی قیا دت ہیڈ کا نسٹبل فضل حسین چو ہد ری کر رہے تھے۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ لڑ کی کوبازیاب کرنے کے بعد اب اغواکار کی تلاش کی جارہی ہے جسے بہت جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔وہی لڑکی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسے گھر والوں کے حوالے کردیاگیاہے ۔